اسلام آباد(پاکستان نیوز) امریکہ نے پاکستان کو انسداد دہشتگردی کی جنگ میں بھرپور حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان، داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں سے نمٹنے، پاکا فغان سرحدی سلامتی، دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے خاتمے میں مدد دی جائے گی، جبکہا مریکہ نے دہشتگردی کے درپیش خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے پاکستان کو مالی، تکنیکی، دفاعی، تعاون کا بھی عندیہ دیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سال نو کے آغاز پر پاکستان،امریکہ تعلقات اور انسداد دہشتگردی کی جنگ میں کلیدی پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب واشنگٹن کی جانب سے اسلام آباد کو انسداد دہشتگردی جنگ میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرا دی گئی۔ امریکہ، پاکستان کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے مکمل خاتمے میں مدد فراہم کریگا۔