گلوکارکانیے ویسٹ نے صدارتی الیکشن کیلئے نامزدگی فارم جمع کرا دیا

0
145

فارم اوکلا ہاما سے جمع کرائے گئے ، گلوکار نے 5جولائی کو صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا

نیو یارک (پاکستان نیوز) معروف ریپر، گلوکار، انٹرپرینیور، پروڈیوسر اور دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 شخصیات میں شامل 43 سالہ کانیے ویسٹ نے صدارتی انتخابات کے لیے ریاست اوکلاہاما سے نامزدگی فارم جمع کرادیے۔ انہوں نے رواں ماہ 5 جولائی کو صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا، صدارتی انتخابات سے محض 4 ماہ قبل انتخابی دنگل میں اترنے کا اعلان کرکے کئی لوگوں کو حیران کردیا تھا ، بعض لوگوں کا خیال تھا کہ وہ مذاق کر رہے ہیں، تاہم اب انہوں نے فارم جمع کرا دئیے ، 35 ہزار امریکی ڈالر فیس بھی ادا کردی۔ الیکشن بورڈ کی ترجمان مشا موہر نے بتایا کہ اوکلاہاما سے دیگر دو صدارتی امیدوار بھی آزاد حیثیت میں انتخابی دنگل میں اتریں گے ، اوکلاہاما الیکشن بورڈ نے اپنی ٹویٹ میں تصدیق کی کہ کانیے ویسٹ نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کروائے ، اب بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ، علاوہ ازیں خیال کیا جا رہا ہے ممکنہ طور پر کانیے ویسٹ دیگر چند ریاستوں میں بھی نامزدگی فارم جمع کرائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here