کراچی(پاکستان نیوز) طبی ماہرین نے کہا ہے آہستہ بول کر کرونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔امریکہ کی ایک مقامی یونیورسٹی کے ماہرین نے اس ضمن میں بتایا کہ آہستہ آواز میں بات کرنے سے بھی کورونا کے پھیلائو کو روکا جاسکتا ہے۔طبی ماہرین نے اس سلسلے میں تجویز دی ہے کہ ہسپتالوں اور پرہجوم جگہوں پر آہستہ بولنے سے کورونا کم کیا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ تیز بولنے سے بڑی تعداد میں ذرات منہ سے خارج ہوتے ہیں جو فضا میں بڑی تعداد میں وائرس کے جراثیم کے پھیلائو کا سبب بنتے ہیں جو دوسرے افراد میں منتقل ہوتے ہیں۔