مسلم کولیشن نیویارک کے زیراہتمام عید میلاد النبی ۖ کا جلسہ و جلوس 17ستمبر کو ہوگا

0
213

نیویارک (پاکستان نیوز)مسلم کولیشن نیویارک کے زیر اہتمام جیکسن ہائٹس نیویارک پر آٹھواں سالانہ عید میلا د النبی ۖکا جلسہ و جلوس 17ستمبر بروز اتوار کو منعقد ہو گا، مفتی عبدالرحمن قمر ، سید تصور الحسن گیلانی ،احمد ثقلین حیدر، شہباز احمد چشتی ، فیصل عیاض قاسمی ، صفدر حسین ، صوفی محمد انور، کوثر شاہنواز چشتی ، محمد انوار الحق علوی خطاب کریں گے ، حسان بن خورشید ، محمد اصغر چشتی ، شبیر گل ، محمد علی سہروردی اور محمد عدنان ثنا خوانی کی سعادت حاصل کریں گے ، جلوس براڈ وے سے ہوتا ہوا ڈائیو سٹی پلازہ پر جائے گا جہاں پر دعا ہوگی، چیف آرگنائزر میں شکیل شیخ ، پبلشر پاکستان نیوز مجیب لودھی ، بانی جلوس عامر شیخ اور ظہیر احمد مہر شامل ہیں۔جلوس صبحساڑھے گیارہ بجے سے 72سٹریٹ براڈ وے جیکسن ہائٹس سے شروع ہوکر ڈائیور سٹی پلازہ پر اختتام پذیر ہوگا، مزید معلومات کے لیے شکیل شیخ سے فون نمبر 917-846-8545، عامر شیخ سے 917-440-9352، پبلشر پاکستان نیوز 347-236-8690، ظہیر احمد مہر سے فون نمبر 718-666-7818 اور سارجنٹ طاہر جاوید سے فون نمبر 516-884-1835 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here