افغان عبوری حکومت کا اعلان ملا محمد حسن اخوند وزیراعظم مقرر

0
125

کابل (پاکستان نیوز ) طالبان نے عبوری حکومت اور کابینہ کا اعلان کر دیا ، ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی اسلامی حکومت کے قائم مقام سربراہ محمداحسن اخوندہونگے ،ملا عبدالغنی برادر ،مولوی عبدالسلام حنفی نائب وزیرِ اعظم، ملا محمد یعقوب مجاہد دفاع، سراج الدین حقانی داخلہ،امیر خان متقی وزیر خارجہ ،ملّا ہدایت اللہ بدری خزانہ ،ملّا خیراللہ خیر خواہ اطلاعات و ثقافت،ملّا عبداللطیف منصور پانی و بجلی،عبدالباقی حقانی تعلیم،نجیب اللہ حقانی برقی مواصلات،خلیل الرحمان حقانی پناہ گزین افراد،عبدالحق وثیق انٹیلی جنس،حاجی ادریس سربراہ افغانستان بینک،قاری دین محمد حنیف اقتصادیات،مولوی عبدالحاکم شریعہ وزیرِ انصاف،نوراللہ نوری سرحد و قبائل،یونس اخوندزادہ دیہی ترقی،ملّا عبدالمنّان عمری عوامی بہبود،ملّا محمد عیسیٰ اخوند کان کنی،فصیح الدین چیف آف سٹاف،شیر محمد عباس ستانکزئی نائب وزیرِ خارجہ اْمور،مولوی نور جلال نائب وزیرِ خارجہ،ذبیح اللہ مجاہد نائب وزیرِ اطلاعات و ثقافت،ملّا تاج میر جواد نائب سربراہ اوّل برائے انٹیلی جنس،ملّا رحمت اللہ نجیب نائب سربراہ انٹیلی جنس،ملّا عبدالحق نائب وزیرِ داخلہ برائے انسدادِ منشیات،ملا فاضل مظلوم معین وزارت دفاع ہونگے ،ملا تاج ،ملا رحمت ،ملا عبدالحق کو بھی مخلتف وزارتینں دی گئی ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ نئی انتظامیہ عبوری ہے اس میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان کی مداخلت سے متعلق پروپیگنڈا 20سال سے چل رہا ہے ،ہمارے معاملات میں پاکستان سمیت کسی ملک کی مداخلت نہیں ،کوئی ثابت نہیں کرسکتا کہ ہمارے اقدامات سے پاکستان کو فائدہ ہوا ، پاکستان کی پنجشیر یا افغانستان میں مداخلت پروپیگنڈا ہے۔ طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ نے اپنی نئی حکومت کو پیغام دیا ہے کہ شرعی قانون کو برقرار رکھے۔ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک کو اوپر لے جانے کیلئے سخت محنت کریں گے ، نئی قیادت پائیدار امن ، خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنائے گی، لوگوں کو ملک چھوڑنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here