پاکستانی طالبہ نے بحیثیت ’ورلڈ میموری چیمپئن‘ بھارت اور سویڈن کو ہرادیا

0
327

لاہور(پاکستان نیوز) ذہین و فتین پاکستانی طالبہ ایما عالم نے ’ورلڈ میموری چیمپئن‘ کی حیثیت سے بھارت اور سویڈن کو شکست دے دی۔ ایما عالم نے کم ترین وقت میں سب سے زیادہ الفاظ، نام اور چہرے یاد رکھنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ ایما عالم نے طاقتور حافظہ رکھنے کی کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت اور سویڈن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں ایما عالم نے عالمی اعزاز اپنے نام کرنے اور گنیز بک میں نام درج ہونے کی خوشخبری پاکستانیوں کے ساتھ شیئر کی۔ ایما عالم نے 15 منٹ میں 410 الفاظ یاد کرکے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے 15 منٹ میں 218 نام اور چہرے یاد رکھ کر سویڈن کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ خیال رہےکہ ورلڈ میموری چیمپئن شپ دماغی کھیلوں کا ٹورنامنٹ ہوتا ہے جہاں جسمانی کھیلوں کی بجائے شرکاءکی دانشورانہ صلاحیتوں کی مہارت کی پیمائش کی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here