فائرنگ واقعات،الہان عمر میڈیا پر جانبداری کا الزام لگا کر تنقید کی زد میں

0
196

کولاراڈو(پاکستان نیوز)مسلم نمائندہ خاتون الہان عمر بولڈر میں فائرنگ واقعہ کے بعد اپنے ٹوئیٹ میں سیاہ اور سفید فام ملزمان کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر سوالیہ نشان اُٹھانے پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں ۔اپنے ٹوئیت میں انھوں نے لکھا کہ میڈیا سیاہ فام ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کو زیادہ ہائی لائٹ کر کے کوریج دیتا ہے جبکہ سفید فام ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کو دبا دیا جاتا ہے ، الہان عمر نے لکھا کہ میڈیا کا دوہرا معیار قابل افسوس ہے جس پر آن لائن صارفین کی بڑی تعداد نے الہان عمر سے اختلاف کرتے ہوئے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ بولڈر میں سٹور کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں دس افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here