امریکہ نے افغانیوں کے اثاثے منجمد کرکے ان کے حق پر ڈاکہ مارا، چین

0
138

بیجنگ(پاکستان نیوز) چینی وزارت خارجہ نے افغانستان کے آدھے اثاثے ضبط کرنے کے امریکی اقدام کو ڈاکہ قرار دیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی اقدام اخلاقی گراوٹ ظاہر کرتا ہے۔ امریکہ افغانستان کے تمام اثاثے جلد لوٹائے۔ امریکہ عراق لیبیا اور دیگر ممالک کے عوام کا بھی ازالہ کرے۔ امریکی کارروائیوں سے ان کا جانی نقصان ہوا۔ افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال نہ کئے گئے تو امریکا سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کریں گے۔ افغان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ نائن الیون حملوں سے افغانستان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ امریکہ نے اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھیں۔ افغانستان کے اثاثوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جو امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ امریکہ عالمی تنقید سے بچنے اور افغان عوام سے تعلقات کو نقصان سے بچانے کے لئے افغانستان کے اثاثے نائن الیون کے متاثرین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ فوری واپس لے۔ افغانستان کی دولت غیرمشروط طور پر واپس کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here