نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق مستعفی

0
97

اسلام آباد(پاکستان نیوز) افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے عہدے سے استفعی دے دیا۔ محمد صادق نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی کے منصب سے استعفی دے دیا ہے۔ تین برس سے افغانستان کے لیے پاکستان کا نمائندہ خصوصی کے فرائض سرانجام دینے کے بعد میں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اب میرے لیے وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ذاتی امور بشمول خاندان، کتابوں، ماحولیات اور زراعت پر توجہ دوں۔ محمد صادق نے لکھا کہ وہ وزیر اعظم اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے خصوصی نمائندے کے طور پر ان کی مکمل حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here