کیلیفورنیا(پاکستان نیوز) کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعے میں 8 مزدور ہلاک کئی زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ کیلیفورنیا کے شہر سانٹا کلارا میں پیش آیا، شہر کے مرکزی ایئرپورٹ کے قریبی علاقے میں واقع ریلوے گودام میں حملہ آور نے صبح سویرے مزدوروں پر فائرنگ کی، مزدوروں کی یونین کا اجلاس جاری تھا جس میں مزدوروں کی بڑی تعداد شریک تھی، عین اسی وقت حملہ آور نے وہاں پہنچ کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے ٹرانزٹ سنٹر کے ملازمین تھے۔