جمعہ کی شب دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا،کمیونٹی کا امجد خان سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا
مدیحہ خان کی نماز جنازہMCCکی مسجد میں ہوئی تدفین پیٹرسن قبرستان میں عمل میں آئی
شکاگو(پاکستان نیوز)دیوان ایونیو شکاگو پر و اقع خان بار بی کیو کے مالک بزرگ کمیونٹی شخصیت امجد خان کی جو انسال صاحبزادی مدیحہ خان بوجہ دورہ قلب جمعہ15مئی کو انتقال کر گئیں۔اناللہ واناالیہ راجعون، مدیحہ خان کو دمہ کا عارضہ تھا،مذکورہ روز بلڈپریشر انتہائی کم ہونے کے سبب دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔مرحومہ مدیحہ خان کی نماز جنازہ MCCایلسٹن کے مسجد میں ادا کی گئی جبکہ تدفین پیٹرسن قبرستان میں ہوئی۔کمیونٹی کی مختلف شخصیات نے مدیحہ کے انتقال پر امجد خان سے رنج وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات کی دعا کی ہے۔ادارہ پاکستان نیوز شکاگو مدیحہ خان کی ناگہانی رحلت پر امجد خان اور اہل خاندان کے غم میں برابر شریک ہے۔اور مدیحہ کی بخشش اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے نیز لواحقین کو صبرجمیل کیلئے دعا گو ہے۔(آمین)