بروکلین کے پولیس سٹیشن 81میں مسلم افسران کے اعزاز میں تاریخی افطار ڈنر

0
179

پولیس کمیونٹی افیئرز کے آفیسر ڈاکٹر اعجاز نے کورونا سے بچاﺅ کیلئے ماسک اور دیگر امدادی سامان کیپٹن گلن اور رانا عدیل کو عطیہ کر دیا
پولیس اہلکاروں نے کورونا کا فرنٹ فٹ پر مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:ڈاکٹر اعجاز
کیپٹن ولیم گلین ، کیپٹن عدیل نے پرویز صدیقی ، خواجہ امجد ، اسد چوہدری ، ایاز خان ، فرحان اجمل اور مسز فرحان اجمل کا پولیس سٹیشن میں استقبال کیا

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں پاکستانیوں کی نامور تنظیم اے پی پیک کی جانب سے کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران بھی عوام کی خدمت کرنے پر نیویارک پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ بروکلین کے پولیس سٹیشن نمبر 81میں تاریخی افطار ڈنر پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا، اس موقع پر تنظیم اے پی پیک کے چیئر مین ڈاکٹر اعجاز احمد نے نہ صرف اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف کی بلکہ پولیس سٹیشن میں کورونا سے بچاﺅ کے حوالے سے امدادی سامان ، ماسک اور ادویات بھی پیش کیں ۔یہ تقریب بروکلین کے علاقے رالف ایونیو پر واقع 81 پولیس اسٹیشن میں منعقد کی گئی تھی۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے افطار ڈنر میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ڈاکٹر اعجاز نے خطاب میں کہا کہ لاک ڈاون کے سبب لوگوں کی بڑی تعداد گھروں میں ہے مگر پولیس کا عملہ 24 گھنٹے لوگوں کی حفاظت کر رہا ہے۔ اپنی جان داو پر لگانے والے ان اہلکاروں ہی کے سبب ریاست کے باسی خود کو محفوظ تصور کر رہے ہیں۔ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ کئی پولیس اہلکاروں نے کورونا کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا جبکہ کئی دیگر کے عزیز وبا کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکن پاکستانی کمیونٹی ان سب کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔انھوں نے کہا کہ آج وہ ایسے افراد کے ساتھ فخر سے روزہ افطار کررہے ہیں جو خود کو معاشرے کا عام فرد کہتے ہیں لیکن حقیقت میں ہر شخص کے ہیرو ہیں۔نیویارک پولیس کے افسر نے اے پی پیک کی اس کاوش کو اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کی جانب اہم قدم قرار دیا۔امریکا میں کورونا وبا کے باوجود اے پی پیک فلاحی کاموں میں انتہائی متحرک ہے۔ ڈاکٹراعجاز احمد نے امریکا میں کورونا وبا سے ہراول دستے کو بچانے کیلئے 2ٹیلی تھون بھی کی تھیں۔امریکا میں کورونا سے تقریبا 94 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہوئی ہیں جہاں یہ تعداد بڑھ کر 29 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس سلسلے میں ”اے پی پیک“ کی جانب سے نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع 81پریسنٹ (پولیس سٹیشن ) میں فرائض منصبی ادا کرنے والے مسلم امریکن سمیت پولیس سٹیشن میں تعینات تمام پولیس حکام و اہلکاروں کے اعزاز میں افطارڈنر کا اہتما م کیا گیا۔مزید براں 81پولیس سٹیشن کو1,000 سرجیکل اور کے این 95ماسک بھی عطیہ کئے گئے۔”اے پی پیک“ کے چیئرمین ڈاکٹراعجاز احمد کی قیادت میں فارماسسٹ پرویز صدیقی ، خواجہ امجد ، اسد چوہدری ، ایاز خان ، فرحان اجمل اور مسز فرحان اجمل کی قیادت میں جب وفد 81stپریسنٹ پہنچا تو کمانڈنگ آفیسر کیپٹن ولیم گلین ، ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن عدیل رانا سمیت پولیس سٹیشن سٹاف نے انہیں خو ش آمدید کہایہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیویارک کے 81stپریسنٹ کے ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن عدیل رانا پاکستانی نژاد مسلم امریکن ہیں۔ اسی پولیس سٹیشن میں ان کے علاوہ چند اور مسلم امریکن پولیس آفیسرز بھی فرائض منصبی ادا کرتے ہیں۔اس پولیس ا سٹیشن میں پہلی بار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس کےلئے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن ولیم گلین نے خصوصی اجازت دی۔ پولیس سٹیشن میں منعقدہ مختصر تقریب سے خطاب کے دوران کیپٹن گلین نے ”اے پی پیک “ کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں آپ سب کو ماہ رمضان اور عید کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور دیتے رہنا ہے۔ اس وقت میں جن لوگوں نے دوسروںکی مدد کی،انکاکردارقابل ستائش ہے۔انہوں نے ڈاکٹر اعجاز احمد ، پرویز صدیقی سمیت تمام شرکاءکی جانب سے افطارڈنر اور ماسک دئیے جانے پر بھی شکریہ ادا کیا،کیپٹن عدیل رانا نے شرکاءکا کمانڈنگ آفیسر سے تعارف کرواتے ہوئے ”اے پی پیک “ کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 81stپریسنٹ میں افطارڈنر کے اہتمام کےلئے ہم کیپٹن ولیم گلین کے مشکور ہیں جنہوں نے اس کی خصوصی اجازت دی اور ایسا اس پولیس سٹیشن میں پہلی بار ہوا ہے۔ امریکا میں ساڑھے 15 لاکھ افراد کورونا کے مریض ہیں جبکہ اس ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد پونے 4 لاکھ ہے۔امریکا میں کورونا سے ہراول دستے کے افراد بڑی تعداد میں موت کی آغوش میں گئے۔ صرف نیویارک میں 31 پولیس اہلکار انتقال کر چکے ہیں۔شہر میں 3 پولیس اہلکاروں کی یکے بعد دیگرے موت بھی ہوئی تھی۔ یہ وہی دن تھا جب کیپٹن محمد رحمان بھی جاں بحق ہوئے تھے جن کے ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا ایک اہلکار جو نائن الیون واقعہ کے سبب کینسر کا شکار ہوگیا تھا وہ بھی کورونا سے چل بسا۔ لانگ آئی لینڈ اور ٹرائے کے پولیس سارجنٹ بھی کورونا میں مبتلا ہوکر انتقال کرچکے ہیں۔ٹریفک سیکشن کے کمانڈر محمد چوہدری بھی ہر اول دستے کا حصہ تھے ، یونکرز اور آکزیلری فورس کے 2 افسروں کو بھی وبا نے موت کی نیند سلادیا۔ نیویارک میں محکمہ پولیس سے تعلق رکھنے والے اہلکار کی پہلی موت ایک کسٹوڈین کی ہوئی تھی۔ جب ڈپٹی کمشنر کو بھی اس وبا سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ایسے ہی اہلکاروں کو خراج عقیدت اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے امریکن پبلک افیئرز کمیٹی کی جانب سے مسلم پولیس اہلکاروں کیلئے افطاری جبکہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کیلئے خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔افطار ڈنر کے بعد ہراول دستے کو پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ اور ماسک سمیت دیگر چیزیں بھی دی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here