ڈرون ایک چھوٹے فالکن سیٹ 8 نامی ریسرچ سیٹلائٹ کو تعینات کرےگا ، باربرابریٹ
واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی فضائیہ نے اتوار کے روز اپنے دوبارہ قابل استعمال ہائی ٹیک ڈرون ایکس 37 بی کو اپنے چھٹے خفیہ مشن کے لیے خلا میں بھیج دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ایئر فورس نے بتایا کہ یہ ڈرون امریکی خلائی پروگرام کے ذریعہ 2011 میں ریٹائرڈ کیے گئے خلائی شٹلز کے چھوٹے ورژن سے ملتا جلتا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ کئی مہینے مدار میں گزارے گا جہاں یہ کئی تجربات کرے گا۔سکرٹری دفاع مارک ایسپر نے ڈرون کے تجربے کے فوری بعد ہی ٹوئٹ میں کہا کہ X-37B دوبارہ قابل استعمال خلائی جہاز کے چھٹے مشن پر مبارکباد۔اٹلس وی لانچ کی ایک بہت بڑی گاڑی نے صبح 9 بج کر 55 منٹ پر زمین کو ہلا دینے والی دہاڑ کے ساتھ ڈرون کو روانہ کیا، جسے اوربٹل ٹیسٹ وہیکل (او ٹی وی) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔امریکی ایئر فورس کے سیکریٹری باربرا بیریٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ یہ ڈرون ایک انتہائی خفیہ منصوبہ ہے۔باربرا بریٹ جنہوں نے حال ہی میں امریکی خلائی فورس بھی بنائی ہے کا کہنا تھا کہ ڈرون ایک چھوٹے فالکن سیٹ-8 نامی ریسرچ سیٹلائٹ کو تعینات کرے گا تاکہ مزید تجربات کیے جاسکیں۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایکس 37 بی مشن کسی بھی دیگر سابقہ مشن کے مقابلے میں زیادہ تجربات کرےگا۔تجربات میں بیجوں اور دیگر مواد پر تابکاری کے اثرات کی جانچ، شمسی توانائی کو ریڈیو فریکوینسی مائکروویو توانائی میں تبدیل کرنا، جو زمین پر منتقل کی جاسکتی ہے، شامل ہیں۔