”رابطہ سربسر“نارتھ امریکہ کے زیراہتمام کرونا آگاہی کا معلوماتی آن لائن پروگرام

0
139

پاکستان میںCovid 19سے آگاہی پر ڈاکٹر فخر عباس، ڈاکٹر ابرار احمد ودیگر طبی ماہرین کی شرکت
امریکہ سے مجید اختر نے نظامت کی،امین حیدر اور سیمانقوی نے سوالات کئے، تکنیکی ذمہ داری کاشف حیدر کی تھی

شکاگو(پاکستان نیوز)گزشتہ اتوار5جولائی کو سماجی وادبی تنظیم ”رابطہ سربسر“ نارتھ امریکہ نے پاکستان میںCOVID-19سے آگاہی کے حوالے سے ایک اہم معلوماتی پروگرام آن لائن کیا۔پروگرام کے محرک رابطہ سربسر کے مجید اختر تھے جبکہ پاکستان سے معروف معالجین ڈاکٹر ابرار احمد، ڈاکٹر فخر عباس، دیگر طبی ماہرین وبعض کرونا سروائیورز شریک ہوئے۔پروگرام کی نظامت مجید اختر نے نبھائی جبکہ شکاگو سے امین حیدر اور ٹورنٹو سے سیمانقوی نے پاکستانی شرکاءسے کرونا کی ماہیت، اثرات، احتیاطی تدابیر ومعاشرتی رویوں کے حوالے سے سوالات کئے۔پروگرام کی پروڈکشن اور ٹیکنیکل خدمات کی ذمہ داری کاشف حیدر نے نبھائی۔ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ دورانیہ کے اس پروگرام میں طبی ماہرین نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کرونا سے متعلق مختلف پہلوﺅں اور عوام کے رویوں پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ماہرین نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ عوام اس موذی وبا کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہیںCOVID-19کی ہولناکیوں اور اثرات کو ایک حقیقی بیماری کے طورپر لینا ہوگا۔اس وباءکے مضمرات پر یقین نہ کرنا خودکشی کے مترادف ہے۔پاکستان میں شرح اموات اگرچہ دیگر ممالک کی نسبت ہے لیکن لاپرواہی وعدم یقین اس شرح کو بڑھا سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here