انڈو امریکن ڈیمو کریٹک آرگنائزیشن کا لیک کاﺅنٹی بورڈ کے لئے پارس پاریکھ کی حمایت کا اعلان

0
250

ڈیمو کریٹ امیدوار پارس پاریکھ ڈسٹرکٹ12کے لئے جنوبی ایشیائی کمیونٹی
کے بہترین امیدوار ہیں،IADOکی صدر سوسن پٹیل کا اظہار خیال

شکاگو(پاکستان نیوز)سال رواں امریکہ میں صدارتی و دیگر عوامی نمائندگی کے انتخابات کا سال ہے۔ریاست الی نائے کی کاﺅنٹیLakeکاﺅنٹی بورڈ کے3نومبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے انڈو امریکن ڈیموکریٹک آرگنائزیشن(IADO)نے ڈسٹرکٹ12کی نمائندگی کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار پارس پاریکھ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم نے یہ فیصلہ ایک خصوصی اجلاس میں کیا جس کی صدارتIADOکی سربراہ سوسن پٹیل نے کی۔اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ پارس پٹیل کا انتخاب لیک کاﺅنٹی میں مقیم جنوبی ایشیائی و ایشیائی کمیونٹی کی خدمت وترقی میں اہم حیثیت کا حامل ہونے کے ساتھ کاﺅنٹی بورڈ میں پہلے ایشین امریکن کے انتخاب کی تاریخ رقم کرے گا۔اس موقعہ پر خطاب میں پارس پٹیل نے اپنی حمایت اور انڈورسمنٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا منشور کمیونٹی کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ کمیونٹی کے حقوق مساوی وسائل ومقام کو یقینی بنانے کے علاوہ کاﺅنٹی کی مثالی ترقی میں بھرپور حصہ لینا ہوگا۔واضح رہے کہIADOامریکہ میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی قدیم ترین وفعال تنظیم ہے اور کمیونٹی کی بہتری سیاسی منظر نامے میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی نمائندگی اور مساویانہ حقوق کے لئے سرگرم عمل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here