چین سے الحاق، امریکہ نے ہانگ کانگ کیلئے خصوصی ٹریڈ پالیسی ختم کردی

0
179

حساس ٹیکنالوجی کی برآمد اور خصوصی معاشی ترجیحات نہیںدی جائیں گی: ٹرمپ کی پریس کانفرنس

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ نے ہانگ کانگ کیلئے خصوصی ٹریڈ پالیسی کا سٹیٹس ختم کر دیا ہے اور کہا کہ اب ہانگ کانگ چین کے ایک شہر کی طرح ہی دیکھا جائے گا اور اس کو حساس ٹیکنالوجی کی برآمد اور خصوصی معاشی ترجیحات نہیںدی جائیں گی ، واضح رہے کہ ہانگ کانگ کو چین بڑے پیمانے پر حساس ٹیکنالوجی آلات سپلائی کر رہا تھا جبکہ اس کو معاشی اصلاحات میں مدد کے ساتھ بڑے پیمانے پر امداد بھی جاری کی جارہی تھی جس سے اب اس کو ہاتھ دھونا پڑگیا ہے ، ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کو دی جانے والی تمام رعایات واپس لے لی گئی ہیں ان کو معیشت ، جدید ٹیکنالوجی اور کسی بھی شعبے میں مزید مدد فراہم نہیں کی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here