کانگریس مین الگرین کا ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی تحریک کا اعلان

0
10

واشنگٹن (پاکستان نیوز)کانگریس مین ایل گرین نے صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے ، کانگریس مین نے غزہ میں جاری جارحیت کو قتل عام قرار دے دیا، انھوں نے بتایا کہ میں نے ایوان میں پیش کی جانے والی صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرارداد کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جس کو جلد عملی جامع پہنا دیا جائے گا، ال گرین نے اس بات کا اعلان معروف سماجی شخصیت جواد عارف کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں عشایٔیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ال گرین نے اپنے خطاب میں غزہ میں ہونے والی بمباری اور معصوم شہادتوں کو قتل عام قرار دیتے ہویٔے کہا کہ وہ اس ظلم پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے اور وہ کانگریس میں اسرائیل کے حق میں پیش کی جانے والی کسی بھی قرار داد کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں دیں گے، انھوں نے اپوزیشن لیڈر چک شومر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا مثبت کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here