شکاگو (پاکستان نیوز) شکاگو کی 56ویں خاتون میئر لوری ایلانی پر مسلم تاجروں اور دکانداروں سے امتیازی سلوک اختیار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق خاتون میئر نے نفرت آمیزی کی بنیاد پر 150 سے زائد عرب مسلم تارکین کے کاروبار کو بند کروا دیا ہے ، ان کے دکانوں کو مستقل طور پر بند کر دیا ہے تاکہ وہ دوبارہ کاروباری سرگرمیاں شروع نہ کر سکیں جبکہ دیگر مذاہب کے دکانداروں اور تاجروں کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔اس سلسلے میں مسلم تنظیموں نے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مسلم تاجروں کے کیخلاف امتیازی سلوک کو فوری طور پر بند کیا جائے ۔امریکی عرب چیمبر کے عہدیداروں نے اس سلسلے میں سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کی جانب سے امتیازی سلوک کیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔امریکن عرب چیمبر کے صدر حسن نجم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ میئر لائٹ فٹ کا رویہ عرب مسلم تاجروں کے ساتھ آمرانہ ہے ،جبکہ دیگر تاجروں اور کاروباری افراد سے کوئی پچھ گچھ نہیں ہو رہی ہے، میئر کے اقدامات کے حوالے سے شکاگو کی کمیونٹی تذبذب کا شکار ہے ، اس کو روکنا ہوگا، شکاگو سٹی کونسل کے اراکین نے میئر کی امتیازی پالیسیوں کے حوالے سے مشترکہ طور پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے الانائے کمیونٹی سینٹر میں پبلک فورم کا انعقاد کرانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔