واشنگٹن(پاکستان نیوز) کیپیٹل ہل حملہ کیس میں ٹرمپ ریکارڈ خفیہ رکھنے کیلئے عدالت پہنچ گئے، ٹرمپ نے کانگریس کمیٹی کی تحقیقات کو بھی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے، دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں ان کی جماعت کے با اثر سینٹر بل کیسیڈی نے الزامات کی بوچھاڑ کر کے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے، سینیٹر نل کیسیڈی نے انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ آئندہ پھر صدر بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن انہیں یقین نہیں کہ وہ دوبارہ وائٹ ہائوس میں داخل ہو سکیں۔