8ملین گرین کارڈز کے اجراء کا منصوبہ اعتراضا ت کی نظر ؛ پلان Bزیر غور

0
93

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی جانب سے لاکھوں افراد کی سٹیزن شپ کے متعلق پلان پر اعتراضات کے بعد پلان بی پر غور شروع کر دیا ہے ، سابق امیگریشن وکیل اور سینٹ کی پارلیمنٹیرین الزبتھ میکڈونو کی جانب سے 8 ملین گرین کارڈ جاری کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ، میکڈونو کا موقف تھا کہ ایسا کرنا امیگریشن پالیسی کے بالکل مترادف نہیں ہے اور اس عمل سے بجٹ میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا ۔سینیٹر باب مینڈیز نے کہا کہ میکڈونو کی جانب سے اعتراضات سامنے آنے کے بعد میں آئندہ دنوں میں متبادل آپشن پر سینیٹ کی بھرپور حمایت کروں گا ، موجودہ امیگریشن پالیسیوں سے سینکڑوں سے تارکین قانونی سٹیٹس حاصل کر چکے ہیں ، ضروری نہیں ہے کہ اس کے لیے اب قانون میں ترمیم کی جائے ۔ مینڈیز نے مزید کہا کہ میکڈونو کی جانب سے امیگریشن پلان پر تحفظات کے بعد ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ وہ اپنا موقف تبدیل کرلیں گے ، سینیٹ میں ایک قانون کے حق میں فیصلہ دیا جاتا ہے یا مخالفت میں ۔ واضح رہے کہ پاکستان نیوز نے 80 لاکھ گرین کارڈز کی منظوری کیلئے بل کے حوالے سے خبر اپنے گزشتہ شمارے میں جاری کی تھی ۔

یاد رہے کہ سینیٹ پارلیمنٹیرینز ڈیموکریٹس کے امیگریشن قانون کو پاس کرنے کے موڈ میں دکھائی نہیں دے رہے ہیں ، سینیٹ کی پارلمنٹیرین ایلزابتھ میک ڈونو نے ڈیموکریٹس کی جانب سے 8 ملین گرین کارڈز اور اس حوالے سے 3.5 ٹریلین ڈالر کے بجٹ کی مخالفت کر دی ہے ، دی ہل کی جانب سے حاصل کی گئی سینیٹ دستاویزات کے مطابق میک ڈونو نے ڈیموکریٹس کی جانب سے امیگریشن بل کی مخالفت کی ہے ۔ڈیموکریٹس نے مک ڈونو کو روں ماہ کے شروع میں 8 ملین گرین کارڈز اور اس حوالے سے 3.5 ٹریلین ڈالر کے بجٹ کے حوالے سے آگاہ کیا تھا لیکن ڈیموکریٹس مک ڈونو کو اس حوالے سے قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں ، سینیٹ سے چار کیٹیگری ڈریمرز ، عارضی تارکین ، زرعی ملازمین اور ضروری ملازمین کے حوالے سے گرین کارڈز کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here