نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پیچھے کون ہے؟

0
122
شمیم سیّد
شمیم سیّد

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچانک پاکستان میں نہ کھیلنے کا اعلان کرکے تمام دنیا میں شائقین کو مایوس کردیا۔ اس کے پیچھے کون سے عوامل شامل ہیں اور یہ کس کے اشارے پر ہوا اس پر کچھ تبصرہ کرنا ضروری ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں پانچ روز تک پریکٹس کی اور جس دن ون ڈے میچ شروع ہونا تھا نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہماری سکیورٹی کا انتظام نہیں کیا گیا اور جس سے ڈر ہے کہ میچ کے بعد ہماری ٹیم پر حملہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس اعلان سے کرکٹ شائقین کو بہت دھچکا لگا اور پاکستان کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ پوری طرح سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات تھے کوئی ایسا خطرہ نہیں تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک جعلی لیٹر بھی شائع ہوا ہے جس میں سکیورٹی کے بارے میں خدشات کا ذکر تھا۔ بات دراصل یہ ہے کہ پاکستان کی کرکٹ دوبارہ سے پوری طرح شروع ہوگئی ہے اور جس طرح انڈیا اپنی آئی پی ایل کرتا ہے پاکستان نے بھی پی ایس ایل شروع کردی اور وہ بہت مقبول بھی ہوئی۔تمام دنیا کے کھلاڑیوں نے اس میں شرکت کی یہ بات ہمارے پڑوسی ملک کے کرتا دھرتاوں کو ایک آنکھ نہ بھائی اور پاکستان کی کرکٹ کو پھلتے پھولتے نہیں دیکھ سکتے۔جب شارجہ کپ ہوتا تھا تو اس وقت بھی پاکستان کی ٹیم انڈیا کو ہرا دیتی تھی اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ انڈیا نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیااور پھر کھلاڑیوں کو خریدا جانے لگا اور یہ کام بھی انڈیا کے ہی بکیز کرتے تھے۔انڈیا اور پاکستان کے کھلاڑی اور عوام تو چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کھیلیں لیکن حکومت کے کچھ متصب لوگ صرف اپنی سیاست چمکانے کے لیے یہ کام کرتے ہیں۔
اب تازہ خبر یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کو احساس ہو چلا ہے کہ اس نے غلطی کردی ہے اور پوری دنیا میں اس کے کیخلاف باتیں ہو رہی ہیں اس لیے وہ اس بات کی کوششیں کر رہا ہے کہ کہیں اور کھیل سکتے ہیں لیکن پاکستان نے جو جواب دیا ہے کہ ہمیں اب کہیں اور انہیں کھیلنا ہے۔نیوزی لینڈ کے بعد اب انگلینڈ نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ یہ ایک لابی ہے انڈیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کیونکہ ان کے زیادہ تر کھلاڑی آئی پی ایل کھیلتے ہیں اور انکو بہت بڑی رقمیں ملتی ہیں اس لیے وہ انڈیا کے اشاروں پر چلتے ہیں۔ اب پاکستان کو بھی سخت اقدام کرنا ہونگے۔ان ممالک کے نہ آنے سے پاکستان کی کرکٹ ختم نہیں ہوسکتی۔سری لنکا، ویسٹ انڈیز، سائوتھ افریقہ، بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کھیل سکتا ہے اور یہ ٹیمیں پاکستان ضرور آئیں گی۔ اب تو انڈیا نے یہ بھی اعلان کردیا ہے جو بھی ممالک پاکستان کرکٹ کھیلنے جائینگے ان کی آئی پی ایل میں شمولیت نہیں ہوسکتی۔اطلاع یہی ہے کہ نئے چیئرمین رمیزراجہ نے بھی کہہ دیا ہے کہ جو بھی سیریز ہوگی وہ پاکستان میں ہی ہوگی پاکستان کو چاہئے کہ وہ ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف میچ نہ کھیلے تاکہ ساری دنیا کو انڈیا کے اس گھنائونے کردار کے بارے میں معلوم ہو جائے۔صرف2پوائنٹ ہی جائینگے لیکن پاکستان کا وقار بلند ہوجائیگا اور وہ دن دور نہیں جب یہی ممالک جو آج پاکستان کرکٹ کھیلنے نہیں آرہے ہیں وہ بھی پاکستان میں کھیلنے کے خواہشمند ہونگے کیونکہ پی ایس ایل میں جس طرح کھلاڑی آتے ہیں اور پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ملک قرار دیتے ہیں جس طرح کرس گیل جو اس وقت دنیا کا مہنگا ترین کرکٹر ہے۔اس نے اس واقعہ پر جو اپنا بیان دیا ہے اس نے نیوزی لینڈ کو آئینہ دکھا دیا ہے کہ میں پاکستان جارہا ہوں جس کو چلنا ہے میرے ساتھ چلے سیمی جوکہ پاکستان کا سفیر بن چکا ہے اور مجھے یہی لگتا ہے کہ اگر ویسٹ انڈیز کو دوبارہ دعوت دی گئی تو وہ پاکستان ضرور آئیگی۔ پاکستان کو اب سخت اقدامات کرنے ہونگے جو بھی پاکستان کی کرکٹ کے خلاف کام کریگا اس کو پچھتانا پڑیگااور ایک روز وہ بھی پاکستان سے درخواست کرینگے کہ ہمیں پاکستان میں کھیلنے دیا جائے ،پاکستان کی کرکٹ بہت جلد اپنا مقام حاصل کر لے گی۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here