جیل سے رہائی پانے والے 250خطرناک قیدیوں کی واپسی معاشرے کیلئے بڑا خطرہ بن گئی ہے
واشنگٹن (پاکستان نیوز) سینٹرل ڈسٹرکٹ کے حکم اور متعدد درخواستوں کے باوجود یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ قیدیوں کو ایڈی لانتو جیل سے متبادل مقامات پر منتقل نہیں کر سکی ہے اور اس حوالے سے اعدادو شمار کو اکٹھا کیا جا رہا ہے ، یہ شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ ادارے کی جانب سے انتہائی خطرناک 250 قیدیوں کو آزاد کر دیا گیا جوکہ معاشرے کے لیے بہت بڑا خطرہ بن سکتے ہیں ، آئیس کے مطابق ایڈی لانتو میں اس وقت 730 قیدی زیر حراست ہیں اور ان میں سے 85 فیصد ایسے ہیں جن کے جرائم کے حوالے سے قانونی کارروائی تعطل کا شکار ہے اور اس میں وہ قیدی بھی شامل ہیں جن کو سزا پوری ہونے پر رہا کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جبکہ 60 قیدیوں کو ججز کی جانب سے رہائی کا گرین سگنل بھی مل چکا ہے ۔