ٹرمپ کی مدت صدارت کے آخری روز بیٹی ٹفنی کی منگنی کا اعلان

0
109

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی نے والد کی مدت صدارت کے آخری روز اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کردیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے منگیتر مائیکل ولس کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا اور کہا کہ وائٹ ہائوس می میری سب سے بہترین یاد مائیکل سے منگنی کا لمحہ ہے۔ میں شدت سے اپنی زندگی کے اگلے تمام باب مائیکل کے ساتھ گزارنے کی منتظر ہوں اور پر جوش محسوس کررہی ہوں۔ مائیک بولس نے بھی انسٹا گرام پر اپنے اور ٹفنی کے رشتے کو پبلک کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کیا اور لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کی پہلی محبت سے منگنی کر لی۔ ٹفنی اور مائیکل کی پوسٹ پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں میں ایوانکا بھی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here