واشنگٹن: بھارتی سفارتخانہ کے سامنے کسان تحریک کے حق میں مظاہرہ، خط کو بچانا، مودی کو ہٹانا ہے کے نعرے

0
188

مظاہرین مودی ڈکٹیٹر، مودی کینسر کی دوسری شکل، خطے کو بچانا ہے مودی کو ہٹانا ہے ، ہٹلر مودی ہائے ہائے کے نعرے لگاتے رہے

واشنگٹن(پاکستان نیوز ) بھارت میں کسانوں کی جانب سے اپنے حقوق کی خاطر چلائی گئی تحریک کے حق میں امریکہ میں مقیم سکھ اور بھارتی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانہ کے سامنے بڑا مظاہرہ کیا جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے منسلک مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔مظاہرین مودی ڈکٹیٹر، مودی کینسر کی دوسری شکل، خطے کو بچانا ہے مودی کو ہٹانا ہے ، ہٹلر مودی ہائے ہائے کے نعرے لگا رہے تھے جبکہ ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی پکڑ رکھ تھے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کی بدقسمتی ہے کہ وہاں ایک ایسی انتہا پسند اور عقل سے عاری حکومت ہے جو اپنے ہی عوام کا خون چوس کر مزہ لیتی اور خطے کے دیگر ممالک کیلئے شدید خطرہ ہے۔ مودی حکومت کسانوں کو کنگال کرنے کی ہندو توا پالیسی پر گامزن ہے۔ اس پلیٹ فارم سے ہم بھارت میں بسنے والے عوام کو یہی پیغام دینگے کہ وہ ظالم، جابر اور دہشتگرد مودی حکومت کیخلاف علم بغاوت بلند کر دیں جبکہ بھارت میں مقیم سکھوں کو چاہئے کہ وہ خالصتان کی تحریک کو کامیاب کر کے آر ایس ایس سے مکمل نجات حاصل کر لیں، اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کریگی۔ مودی حکومت کسانوں کا استحصال کر کے ملک کو نازی دور میں دھکیل رہی ہے۔ مودی رجیم اپنے غیر ملکی آقاو?ں کی خوشنودی کیلئے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here