پاکستان میں عمران کا جادو سر چڑھ کر بول رہاہے، امریکی جریدہ

0
107

واشنگٹن(پاکستان نیوز) معروف جریدے فارن پالیسی میگزین نے لکھا ہے کہ پاکستان میں معاشی، سیاسی عدم استحکام اور عمران کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، وہ دن عمران کیلئے فتح میں بدل گیا جب پولیس اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی، اسٹیبلشمنٹ جس نے 75 سال قبل برطانیہ سے آزادی کے بعد سے منتخب کوآپریٹو سیاستدانوں کیساتھ مل کر ملک پر حکومت کی، اب اسے ایک ایسے شخص کی طرف سے شدید خطرہ ہے جو ملک میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی چاہتا ہے، اسٹیبلشمنٹ عمران کیخلاف شطرنج کھیلتے کھیلتے تھک چکی ہے، اگر الیکشن صاف و شفاف ہوئے تو امکان ہے کہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیت جائیگی، یہی خطرہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت میں شامل دیگر جماعتوں کیلئے یکساں پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے کہا گر عمران بھاری اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں آگئے تو وہ قانون سازی کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت سے روکنے اور عدلیہ میں اصلاحات کے ذریعے ملک کو ایک نیا روڈ میپ دینگے، وہ فرسودہ قانونی نظام کو ختم کرنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here