واشنگٹن (پاکستان نیوز) کینٹکی میں صدارتی ہیلی کاپٹر سے اترتے ہی صدر جو بائیڈن کو مزاحیہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ان کا کوٹ اور عینک گر گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر جو بائیڈن اپنی نیلی جیکٹ سولو پہننے میں ناکام رہے جس پر خاتون اول، جل بائیڈن کو اسے پہنانے میں مدد کرنے کا اشارہ کیا۔ کوٹ پہننے کے بعد دھوپ کے چشمے جو بائیڈن برسوں سے پہنتے ہیں گر گئے۔ لیکن خاتون اول نے دوسری بار مدد نہیں کی بلکہ صدر نے خود ہی جھک کر انہیں اٹھایا۔ کورونا سے صحتیابی کے بعد صدر کا اندرون ملک یہ پہلا دورہ ہے، وہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کینٹکی پہنچے تھے۔