ہیوسٹن (پاکستان نیوز)یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق 2020 میں ہیوسٹن سے 10ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا گیا ہے ، امیگریشن رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والے افراد میں 8ہزار کے قریب تارکین کیخلاف مجرمانہ ریکارڈ موجود تھا جبکہ 16 ہزار تارکین کے ذمہ مجرمانہ جرمانے واجب الادا تھے جبکہ ہیوسٹن سے گرفتار ہونے والے 95 فیصد غیر قانونی تارکین مجرمانہ ریکارڈ کے حامل تھے ، رپورٹ کے مطابق 54 ممالک کے تارکین نے ٹیکساس اور لوزائینا کے بارڈر سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جن کے ریکارڈ کی جانچ سے اکثریت کو حراست میں لیا گیا ۔