2 لاکھ ڈالر سالانہ کی نوکری چھوڑنے والی لڑکی 50 لاکھ ڈالر کمانے لگی

0
190

کینبرا (پاکستان نیوز) آسٹریلیا میں ایک لڑکی نے بینک کی پرکشش نوکری چھوڑ کر ایک ایسا انوکھا کاروبار کیا کہ اب کروڑوں روپے کما رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 24سالہ لڑکی کا نام مشعیل ہو ہے جو آسٹریلوی شہر میلبرن کی رہائشی ہے۔ وہ بینک میں اینالسٹ کی ملازمت کرتی تھی تاہم اس نے ایک سال قبل نوکری چھوڑ دی اور میک اپ سٹوریج کا کاروبار شروع کر دیا اور اس ایک سال میں اس انوکھے کاروبار سے 50لاکھ ڈالر کما لیے۔ اس کے برعکس بینک کی نوکری سے وہ 2لاکھ ڈالر سالانہ کما رہی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here