کینسر کو ہرانےوالی خاتون خلائی سفر کیلئے منتخب

0
157

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ہڈیوں کے کینسر سے شفایاب ہونے والی نوجوان امریکی خاتون ٹیکنالوجی کے شعبے کی اب ارب پتی شخصیت جیرڈ آئزک مین کے ساتھ پہلے نجی خلائی جہاز سپیس ایکس پر اس سال خلائی سفر کیلئے روانہ ہوں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں بچوں کے کینسر پر ریسرچ کے ہسپتال سینٹ جوڈ چلڈرن ہسپتال نے اعلان کیا کہ ہیلی آرسی نو اس ادارے کی سفیر بن کر خلا میں جائیں گی۔ ہیلی اب تک کی سب سے کم عمر امریکی ہیں جو خلا کا سفر کریں گی۔29 سالہ ہیلی نے بچپن میں کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دی تھی اور ان کے نزدیک خلا کا سفر کوئی بڑی بات نہیں ہو گی۔ ایک انٹرویو کے دوران ہیلی آرسی نو کا کہنا تھا کہ کینسر سے لڑائی نے انہیں خلائی سفر کے لیے تیار کیا۔ کینسر نے انہیں مضبوط بنایا اور شاید اس مرض نے انہیں سکھایا کہ غیر متوقع باتوں کی توقع رکھنی چا ہیئے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here