واشنگٹن (پاکستان نیوز )ڈیموکریٹس ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لیے کوشاں ، اس حوالے سے جلد فارما سوٹیکل کمپنیوں سے مذاکرات بھی عمل میں لائے جائیں گے ، دوسری طرف ری پبلیکن ادویات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے حق میں ہے تاکہ فارما سوٹیکل کمپنیوں کو کورونا لاک ڈاﺅن کے بعد مشکل حالات کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکے ۔ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سینیٹ سے بل پاس کرانے کے لیے 51 ووٹوں کی ضرورت ہوگی ، سینیٹر مائیکل بینٹ نے کہا کہ ہمیں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لیے میڈی کیئر سے مذاکرات کے دروازے کو کھولنا چاہئے ۔