دی کوئینز ڈیموکریٹکس سوشلسٹ گروپ ،جنوبی ایشیائی امریکن ووٹرز ایسوسی ایشن اور مظاہرین کی بڑی تعداد نے فیصلے کو اسلام فوبیا کی نئی مثال قرار دیدیا
نیویارک (پاکستان نیوز)بورڈ آف الیکشن نے اسمبلی ڈسٹرکٹ 37سے مسلم خاتون امیدوار میری زبیدہ اور اسمبلی ڈسٹرکٹ 24سے مسلم خاتون امیدوار مومتا احمد کو نااہل قرار دے دیا ہے جس کے خلاف مسلم امیدواروں کے حامیوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے دونوں مسلم خواتین امیدواروں کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر صاف طور پر تحریر تھا کہ بورڈ آف الیکشن نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم خواتین امیدواروں کو انتخابات سے باہر کیا ہے ، بورڈ کے مطابق خواتین امیدوار جن ناموں سے انتخابات میں حصہ لے رہی تھیں ، اس نام سے ان کے ووٹ رجسٹرڈ نہیں تھے جس کی وجہ سے ان خواتین امیدواروںکو نااہل قرار دیا گیا ہے ، دی کوئینز ڈیموکریٹکس سوشلسٹ گروپ نے بورڈ کے فیصلے کو ناانصافی اور جانبدارانہ قرار دے دیا ہے ، جنوبی ایشیائی امریکن ووٹرز ایسوسی ایشن نے بھی فیصلے کو جانبدار قرار دیا ہے ۔