نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستانیوں کےخلاف نفرت انگیز باتیں کرنے پر برطانیہ میں بھارتی ٹی وی چینل کو 20 ہزار پاو¿نڈ جرمانہ کردیا گیا۔یہ جرمانہ برطانیہ میں ٹی وی چینلز اور ریڈیو کے نگران ادارے آف کام کی جانب سے عائد کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی میں میزبان ارنب گوسوامی کے ایک پروگرام میں پاکستانیوں کو ‘چور ‘، ‘بھکاری’ اور دیگر برے القابات سے پکارا گیا تھا۔آف کام کا کہنا ہےکہ پروگرام کے دوران پاکستانیوں کے خلاف جذبات کو ابھارا گیا، ایسے پروگرام پاکستانیوں کی جان کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں صحافتی اقدار کی دھجیاں بکھیریں، ایسے پروگرام پاکستانی اور بھارتی کمیونٹیز کے تعلقات میں رخنہ ڈال سکتے ہیں۔جرمانے کی سزا کے بعد بھارتی ٹی وی چینل نے آف کام کو یقین دہانی کرائی ہےکہ برطانیہ میں آئندہ ایسا پروگرام نشر نہیں ہوگا جو کہ مقامی قوانین سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔