نیوجرسی (پاکستان نیوز)پاکستان نیوز کی جانب سے جج کلیمہ ایچ احمد کو نیوجرسی سپیرئیر کورٹ ہڈسن کاﺅنٹی کا جج منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے ، اسٹیٹ سینیٹ کی جانب سے ان کی نامزدگی کی تصدیق کر دی گئی تھی جس کے بعد 22دسمبر بروز منگل کو کلیمہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ، کلیمہ احمد انسانی حقوق ، ملازمت ، کھیلوں کے قوانین ، انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے مقدمات کی سماعت کریں گی ۔ کلیمہ احمد کا جج منتخب پوری کمیونٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے معاملات کو احسن طریقے سے انجام دیں گی ۔