وائٹ ہاو¿س کی ترجمان اور صحافی میں زبانی جھڑپ

0
135

 

واشنگٹن (پاکستان نیوز) وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکرٹری اور صحافی کے درمیان زبانی جھڑپ کا واقعہ پیش آیا اور پریس سیکرٹری کیلی میک نینی نے میڈیا پر الزام لگایا کہ وہ کورونا کی وبا کے دوران احتجاجی مظاہروں کی کوریج میں منافقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پریس بریفنگ میں سی این این کے نمائندے جم اکوسٹا نے سوال کیا کہ اگر آئندہ انتخابی اجتماع میں لوگ اکٹھا ہونے سے کورونا کا شکار ہو گئے توکیا صدر ٹرمپ یا وائٹ ہاو¿س ذمہ داری قبول کریگا؟ جس پر میک نینی نے کہا حفاظتی تدابیر لاگو ہیں، میڈیا اس موضوع پر منافقت کا مظاہرہ کر رہا ہے جب لاک ڈاو¿ن کیخلاف احتجاج ہو تو میڈیا تنقید کرتا ہے اور پھر اچانک نسلی تعصب کیخلاف مظاہرے ہوتے ہیں تب میڈیا تعریف کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here