چین: کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش دوسرے مرحلے میں داخل

0
155

 

بیجنگ (پاکستان نیوز)چین میں سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق چین کی اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل بیالوجی (آئی ایم بی سی اے ایم ایس) نے کہا کہ اس ویکسین کی مزید افادیت اور تحفظات کا جائزہ لینے کیلئے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔دنیا بھر میں ایک درجن کے قریب ویکسین انسانوں پر آزمائش کے مختلف مراحل میں ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی ویکسین نے تین مراحل عبور نہیں کیے جو ویکسین کی فروخت کیلئے باقاعدہ منظوری حاصل کرنے سے پہلے ایک ضروری اقدام ہے۔ یاد رہے چینی سائنسدان اس وقت چھ ممکنہ ویکسین پر کام کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here