کورونا نے الہان عمر کے والد کی جان لے لی

0
257

نیو یارک(پاکستان نیوز) امریکی کانگریس کی رکن مسلمان ڈیموکریٹ الہان عمر کے والد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ ٹویٹر پر امریکی کانگریس کی رکن مسلمان ڈیموکریٹ الہان عمرنے کو رونا سے اپنے والد کی موت کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ الہان عمر اور ان کے والد نور عمر محمد 1995 میں صومالیہ کی خانہ جنگی کے دوران امریکہ آئے تھے۔ الہان عمر امریکی کانگریس میں منتخب ہونے والی پہلی دو مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں۔ ٹویٹر پر الہان عمر نے ٹویٹ کا ا?غاز ?ِنَّا لِلَّٰھِ وَ?ِنَّا ?ِلَی?ھِ رَاجِع±ونَ سے کیا۔ٹویٹر پر والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بیشک ہمارا تعلق اللہ تعالیٰ کیساتھ ہے اور ہم نے ایک دن لوٹ کر جانا ہے۔ انتہائی دکھ اور درد کے ساتھ والد نور عمر محمد کو الوداع کہنا چاہتی ہوں، کوئی لفظ اس کی وضاحت نہیں کرسکتے کہ میرے والد میرے لیے کیا معنی رکھتے ہیں اور وہ سب جو میرے والد کو جانتے اور پیار کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here