مظاہرین کی جانب سے چلانے پر ڈی بلاسیو ہکلاتے رہ گئے ، کسی بات کا جواب نہیں دے سکے
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو کی اہلیہ کے ساتھ ٹرمپ ٹاور آمد کے موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد نے ان پر چلانا شروع کر دیا جبکہ بلاسیو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ مظاہرین کی بڑی تعداد گزر گاہ پر بڑے برش کے ساتھ پیلے رنگ کے پینٹ سے تحریریںلکھ رہے ہیں جس میں ٹرمپ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی اور جارج فلائیڈ سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا تھا ، اس موقع پر میئر ڈی بلاسیونے مظاہرین سے خطاب کرنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ ہکلاتے ہی رہ گئے اور کچھ نہ بول سکے ۔