ٹرمپ 5ملین ڈالر کا ہتک عزت کیس ہار گئے

0
12

واشنگٹن(پاکستان نیوز) نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 5 ملین ڈالر کا ہتک عزت کا کیس ہار گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ہتک عزت کے فیصلے کی اپیل پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، مین ہیٹن کی وفاقی عدالت نے ٹرمپ پر 5 ملین ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ، 1996 میں صحافی خاتون نے ٹرمپ کیخلاف ہتک عزت کا دعوی کیا تھا ، 2022 میں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا ۔ واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو امریکہ کے نئے صدر کا حلف اٹھانا ہے ، وہ دوسری مرتبہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here