واشنگٹن(پاکستان نیوز) عدالتوں میں بچوں کے فائرنگ واقعے میں ملوث ہونے پر والدین کی گرفتاری اور ان کو سزا سنانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا۔ جارجیا میں سکول میں فائرنگ واقعے کے گرفتار 14 سالہ طالبعلم پر سنگین قتل کی فرد جرم کے ساتھ ساتھ اس کے والد پر بھی غیر ارادی قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔ عدالت نے 14سالہ طالبعلم کو بطور بالغ فرد، فرد جرم عائد کرتے ہوئے والدین کو بھی مورد الزام ٹہرایا۔