دنیا بھر میں 20 ہزار پاکستانی قید

0
4

اسلام آباد(پاکستان نیوز) دنیا بھر کے 88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانی قید ہیں جن میں سب سے زیادہ 10 ہزار 432 پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں۔ بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات موصول ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے 88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانیوں کا جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بیرون ملک جیلوں میں سزائے موت کے 68 پاکستانی قیدی بھی شامل ہیں ۔ قیدیوں کو دہشت گردی قتل اور منشیات اسمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی ۔ بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد سعودی عرب میں ہے جہاں 10 ہزار 432 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں ۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292 ، یونان میں 598 ، عمان میں 578 ، ملائیشیا میں 463 ، چین میں 406 ، ترکیہ میں ،378 ، بحرین میں 371 اور برطانیہ میں 321 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here