اسلام آباد (پاکستان نیوز) دنیا کے سستے ترین شہر وں کی فہرست میںلاہور،کراچی اور اسلام آباد بھی شامل ہے ۔ ڈیٹا کمپنی نمبیو کی طرف سے طرز زندگی کے اخراجات کی سالانہ فہرست جاری کی گئی ہے ۔2025کے لیے مرتب کی گئی اس فہرست میں نیویارک کے رہائشیوں کے طرز زندگی کے اخراجات کو مدنظر رکھ کر دنیا بھر کے327شہروں کی درجہ بندی کی گئی۔اس فہرست میں سوئٹزر لینڈ کے3شہر زیورخ، لوزان اور جنیوا کو دنیا کے مہنگے ترین شہر قرار دیا گیا۔فہرست کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر بھارت کا کوئم بٹورہے جس سے اوپر مصری شہر سکندریہ موجود ہے۔فہرست میں بتایا گیا کہ لاہور اور کراچی بالترتیب دنیا کے تیسرے اور چوتھے سستے ترین شہر ہیں جو زیورخ کے مقابلے میں85فیصد سستے ہیں۔اسلام آباد اس فہرست میں314ویں نمبر پر موجود ہے جو زیورخ سے83فیصد سستا ہے۔