11 سالہ بچی کا 34 دن میں قرآن حفظ

0
38

مکو آ نہ(پاکستان نیوز) کم عمری میں آئی ٹی کی دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والی مرحومہ ارفع کریم کے خاندان کی ایک اور بیٹی نے صرف 34 روز میں مکمل قرآن پاک حفظ کر کے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ فیصل آباد کی 11 سالہ ہانیہ کاشف کو اپنے دیگر حافظ بھائیوں کو دیکھ کر قرآن مجید زبانی یاد کرنے کا شوق پیدا ہوا تو ہانیہ نے دن رات ایک کیا اور صرف 34 روز میں مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا۔ ہانیہ کا کہنا ہے اس نے مسجد نبوی میں اس مقصد کیلئے خصوصی دعا کی تھی۔ ہانیہ کو قرآن مجید یاد کرانے والے حافظ عرفان الحق کا کہنا ہے ان کے تدریس کے 40 سالہ دور میں ہانیہ پہلی اور واحد طالبہ ہے جس نے انتہائی کم مدت میں قرآن پاک حفظ کیا جو خود ان کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here