ٹرمپ اور عمران کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، عالمی سروے

0
249

واشنگٹن(پاکستان نیوز) عالمی ماہرین نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے مشترکہ مستقبل کے بارے میں کہا ہے کہ 2022ء کا سال دونوں کی عوامی مقبولیت کا باعث بنا۔ پروفیسر مائیکل جے رائٹ، پروفیسر اجے کمار شرما، پروفیسر حماد خان اور ڈاکٹر ولیم رمیزے کا کہنا ہے کہ عدالت میں جہاں ٹرمپ کو نا اہل قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے وہیں الیکشن کمیشن سے عمران خان کو بھی ایسی ہی کارروائی کا سامنا ہے۔ 2024ء میں ٹرمپ دوبارہ امریکی صدارتی امیدوار ہونگے۔ عمران خان پر بھی بغاوت اور غداری کے مقدمات درج ہیں، صدر کے منصب سے ہٹنے کے بعد ٹرمپ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئے۔ ہارورڈ ہیرس کا حالیہ سروے بالکل یہی ظاہر کرتا ہے اور ڈی سینٹس پر ٹرمپ کی برتری دسمبر کے اوائل میں 18 پوائنٹس سے بڑھ کر اب 23 پوائنٹس ہو گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here