یحییٰ عبید نے استعفیٰ دے دیا

0
267

نیویارک (پاکستان نیوز)سی بی الیون کے چیئرمین یحییٰ عبید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، یمن میں پیدا ہونے والے یحییٰ عبید صرف 8 سال کی عمر میں 1991 میں امریکہ منتقل ہوئے تھے، ستمبر 2020 سے وہ پہلے مسلم چیئر کے طور پر ایگزیکٹو بورڈ میں ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے، جنوری میں الیکشن سے قبل یحییٰ عبید کی جگہ انجیلو قائم مقائم چیئر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے، جنوری میں الیکشن سے قبل حصہ لینے والے امیدواروں کے نام بورڈ کے سامنے رکھے جائیں گے ، برانکس ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے عبید نے بتایا کہ یہ فل ٹائم جاب ہے جبکہ میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے ، میں 30 فیصد وقت کام، 30 فیصد فیملی، 30 فیصد اپنے عہدے کے لیے نکالتا ہوں جوکہ ناکافی ہے ، جبکہ اتنے مشکل شیڈول میں ساتھی اراکین کی جانب سے عدم تعاون میرے لیے اس کام کو مزید مشکل بنا رہا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ کمیونٹی کو منتخب عہدیداران کی جانب سے خاطر میں نہ لانا سب سے بڑا مسئلہ ہے، میں پوری ایمانداری سے اپنی ملازمت کو انجام دے رہا تھا لیکن ساتھی ملازمین کی جانب سے بورڈ میٹنگ میں تضحیک آمیز رویہ میری کوششوں کو زائل کر رہا تھا، میں اتنا مصروف تھا کہ گھر صرف جوتے تبدیل کرنے کے لیے آتا تھا اور میری فیملی شکایت کرتی تھی کہ میں گھر پر موجود ہونے کے باوجود ذہنی طور پر گھر میں نہیں ہوتا، اس کے باوجود میرے کام کو نظر انداز کیا گیا ، ساتھی ملازمین نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا تو میں نے دلبرداشتہ ہو کر ملازمت کو خیر آباد کہنے میں عافیت سمجھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here