نیو جرسی میں مسلم خواتین پولیس اہلکار سکارف کیساتھ فرائض سرانجام دے سکیں گی

0
100

نیو جرسی (پاکستان نیوز) نیو جرسی کے شہر نیو آرک میں مسلمان خواتین پولیس اہلکار ہیڈ اسکارف کے ساتھ فرائض سرانجام دے سکیں گی۔ نیو آرک شعبہ عوامی سلامتی کے ڈائریکٹر برائن او ہارا نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم اعتقادات کی قدر کرتے ہیں اور یہ فیصلہ اس چیز کو عملی شکل میں ثابت کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ پریس کانفرنس میں نیوآرک بلدیہ کے مئیر راس باراکا نے بھی کہا ہے کہ نیو آرک محکمہ پولیس، مسلمان اور سکھ مذہبی عقائد کے احترام میں، داڑھی رکھنے کی اجازت دینے والا پہلا محکمہ ہے۔ پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ اسکارف کے ساتھ ڈیوٹی کی اجازت، ایک مسلمان خاتون پولیس کی پیش کردہ درخواست کے نتیجے میں دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here