امریکہ میں عیدالفطر کا چاند 12مئی کو نظر آنے کی پیشگوئی

0
141

نیویارک (پاکستان نیوز)غیر ملکی ماہرین فلکیات نے امریکہ ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت بیشتر ممالک میں عید المبارک کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے کے بعد غیر ملکی ماہرین فلکیات نے شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے تکنیکی معلومات فراہم کی ہیں۔دنیا کے کئی ممالک میں 11 مئی جبکہ کچھ ممالک میں 12 مئی کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق امریکہ ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت بیشتر خلیجی اور عرب ممالک کے علاوہ کئی یورپی ممالک میں بھی 12 مئی کو چاند نظر آ جائے گا، یوں ان ممالک میں 13 مئی بروز جمعرات عید الفطر منائی جائے گی جبکہ پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں 12 کی بجائے 13 مئی کو شوال کا چاند نظر آئے گا، یوں ان ممالک میں 14 مئی کو عید الفطر منائی جائیگی۔رپورٹ کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 1 منٹ پر ہوگی۔ یوں 12 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here