مسلم ووٹرز ٹرمپ سے نالاں ؛کیا بائیڈن مسلم ووٹ کے حقدار ہیں؟

0
137

 

نیویارک (پاکستان نیوز)موجودہ انتخابات میں مسلمانوں کی اکثریت ٹرمپ کی وجہ سے ری پبلیکن کے خلاف ڈیموکریٹس کی حمایت میں شامل ہیں ، نصیبہ مبارک بھی ان مسلمان ووٹرز میں شامل ہے جس کو ٹرمپ سے سخت نفرت ہے لیکن وہ ڈیموکریٹس کے امیدوار جوبائیڈ ن کی بھی حامی نہیں ہیں بس ٹرمپ سے نجات حاصل کرنے کیلئے ڈیموکریٹس کو سپورٹ کررہی ہیں ، مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم کیئر کے پول کے مطابق 71 فیصد مسلمان جوبائیڈن کی حمایت کررہے ہیں جبکہ 18 فیصد مسلم ووٹرز ٹرمپ کے ساتھ ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا صرف ٹرمپ کی مخالفت میں ہی بائیڈن کو ووٹ مل سکتے ہیں یا اس کیلئے خود جوبائیڈن بھی کچھ کرنے کے اہل ہیں ، مبارک نے بتایا کہ ٹرمپ اپنی مسلم مخالف پالیسیوں کی وجہ سے مشہور تو ہیں ہی لیکن بائیڈن نے مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کوئی خاص کام نہیں کیا ہے ، وہ اپنی ریلیوں کے دوران مسلم ووٹرز کو اعتماد میں نہیں لے سکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here