واشنگٹن(پاکستان نیوز) پٹس برگ یونیورسٹی میں کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والے ایک چینی پروفیسر کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ یونیورسٹی کے مطابق پروفیسر کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی تحقیق میں انتہائی اہم نتائج کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر بنگ لو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے گئے اور ان کے سر اور گلے پر گولیوں کے نشانات ہیں۔پولیس کے مطابق پروفیسر لو کے گھر کے قریب ایک کار میں ایک اور شخص کی لاش پائی گئی ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پروفیسر لوکو ان کے گھر میں قتل کرنے کے بعد اپنی کار میں خودکشی کرلی۔پولیس کا ماننا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود نہیں کہ پروفیسر لوکو چینی شہری ہونے کی وجہ سے قتل کیاگیا۔