کورونا کیخلاف پہلی موثر دوا سامنے آگئی مریض جلد صحت یاب ہونے لگے

0
503

نیویارک (پاکستان نیوز) سرکاری تحقیقاتی ادارے جلیڈ سائنسز نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے موثر دوا متعارف کروا دی ہے جوکہ نہ صرف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے جلد علاج میں مدد فراہم کرتی ہے بلکہ دوا کے استعمال سے کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ، واضح رہے کہ وائٹ ہاﺅس میں ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر انتھنی فوسی نے 29اپریل کو اس بات کا اعلان کیا تھا کہ بہت جلد دوا متعارف کروائی جائے گی جس کو کورونا کے علاج میں کافی موثر سمجھا جا رہا ہے اور انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ جی لیڈ سائنسز اس دوا کی تیاری میں مصروف ہے اور مریضوں پر اس کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے جوکہ کافی موثر ثابت ہو رہی ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here