لاہور (پاکستان نیوز) پاکستان حکومت نے اوورسیز پاکستانی و سابق سینیٹر کیپٹن (ریٹائرڈ) خالد شاہین بٹ کو پاکستان بیت المال کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا، خالد شاہین بٹ نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے اور بیت المال کی ویب سائٹ پر ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے ، کیپٹن خالد شاہین بٹ اس سے قبل سینیٹ آف پاکستان کے رکن اور پنجاب اوورسیز پاکستان کے وائس چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ، پاکستان بیت المال 1991 کے ایکٹ کے تحت قائم ایک خود مختار ادارہ ہے جو غربت کے خاتمے اور ضرورت مند افراد بیوائوں ، یتیموں ، معذوروں اور مستحقین کی مدد کے لیے کام کرتا ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن یو ایس اے اور اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے کیپٹن خالد شاہین بٹ کو ان کی تقرری پر ان کو مبارکباد پیش کی گئی ہے ، اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اپنے نئے کردار میں عوام کی خدمت کریں گے۔